بدھ، 24 جنوری، 2018

قرآن سے تعلق


آج کا ملحد بھی قرآن کو اساطیر الاولین کہتا ہے اور عہد قدیم کا ملحد بھی یہی کہتا تھا.... قرآن اور جدید اردو شاعری کے نمونے اس پہ شاہد ہیں... بے شک قرآن اللہ رب العزت کی ذات، صفات اور حکم و نظام کو سمجھنے اور ماننے کی شاہ کلید ہے... سو کفر و الحاد کے بڑھتے اٹھتے طوفان کو اس معجزہ ہی کی مدد سے مثلِ خس و خاشاک بٹھایا اور واپسی کا رستہ دکھایا جا سکتا ہے...تعلیم القرآن اور تذکیر بالقرآن کو اپنی روزانہ ذاتی، جماعتی اور خاندانی روٹین میں جگہ دینا ہر مومن و مسلم پہ لازم ہے... آئیے اپنے گھر سے شروع کرتے ہیں.... ان شاءاللہ
ذاتی طور پر :
روزانہ ایک ربع......تلاوت
دو رکوع......... تلاوت مع ترجمہ
خاندان کے ساتھ :
ایک رکوع..... ترجمہ و مختصر تفسیر (نصاب طے کر لیا جائے)
جماعتی زندگی :
ایک رکوع...... ترجمہ و تفسیر (تحریکی و دعوتی و فلاحی و کاروباری و سرکاری و غیر سرکاری دفاتر)
اللہ تعالٰی ہمیں توفیق عطا فرمائے اور اسے ہماری دنیا و آخرت کو سنوارنے والا بنا دے... بے شک وہی ولی التوفیق ہے
فلک شیر چیمہ، چوبیس جنوری 2018، علی پور چٹھہ


Related Posts:

  • تصوف سے متعلق کچھ استفسارات ---------- جوابات درکار بسم اللہ الرحمان الرحیم السلام علیکم! بندہ ایک عام مسلمان ہے، مدت العمر سے کچھ سوالات ذہن و قلب کو گھیرے رکھتے ہیں ،مختلف متون و شروح ان اشکالات کو رفع کرنے کے لیے پڑھنے کی کوشش کرتا رہا ہوں۔لیکن سچ جانیے، تو اطمی… Read More
  • صبح و شام کے مسنون اذکار صبح  و شام کے  مسنون اذکار (1) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:جو شخص صبح کے وقت آیۃ الکرسی پڑھےوہ شام تک جنوں سے محفوظ ہو جاتا ہے،اورجو اسے شام کے وقت پڑھےوہ صبح تک ان شےمحفوظ ہوجاتا… Read More
  • تصویرکینیڈا کے شہر اونٹاریو کی اورینٹل مارکیٹ میں شام کے دھندلکے ایک خاتون داخل ہوتی ہے، نقوش سے جنوبی ایشیائی لگتی ہے۔ وہ بازار میں بظاہر کوئی خاص چیز خریدنے نہیں آئی، شاید اسی لیے گھومتے پھرتے،بوڑھے ترک دکاندار لطف الدین لطیف … Read More
  • قرآن سے تعلق آج کا ملحد بھی قرآن کو اساطیر الاولین کہتا ہے اور عہد قدیم کا ملحد بھی یہی کہتا تھا.... قرآن اور جدید اردو شاعری کے نمونے اس پہ شاہد ہیں... بے شک قرآن اللہ رب العزت کی ذات، صفات اور حکم و نظام کو سمجھنے اور ماننے کی شاہ کل… Read More
  • ہدیہ بر یومِ شہادت : کیپٹن کرنل شیر خان شہید ؒ حکیم الامتؒ نے کہا تھا: سرِ خاکِ شہیدے برگہائے لالہ می پاشم کہ خونش با نہالِ مِلّتِ ما سازگار آمد “بیا تا گُل بیفشانیم و مے در ساغر اندازیم فلک را سقف بشگافیم و طرحِ دیگر اندازیم” اور "آوازِ دوست" والے مختار مسعو… Read More

1 تبصرہ:

  1. فلک بھائی !

    بات تو آپ کی ٹھیک ہے۔

    اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ قران کو اپنی زندگی میں لا سکیں۔

    جواب دیںحذف کریں