تعارف· ویڈیوز· رابطہ

صبح و شام کے مسنون اذکار

صبح  و شام کے  مسنون اذکار (1) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:جو شخص صبح کے وقت آیۃ الکرسی پڑھےوہ شام تک جنوں سے محفوظ ہو جاتا ہے،اورجو اسے شام کے وقت پڑھےوہ صبح تک ان شےمحفوظ ہوجاتاہے (النسائی،وصححہ الالبانی فی صحیح الترغیب:658) اَللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الحَيُّ القَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ  إِلَّا بِإِذْنِهِ  يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ  وَلَا يَئُودُهُ  حِفْظُهُمَا وَهُوَ العَلِيُّ العَظِيمُ]  {البقرة:255} (2) جو شخص صبح وشام مندرجہ ذیل سورتیں ـــــــــ تین تین مرتبہ پڑھےگاتو یہ اُسے  ہر چیز سے کافی ہوجائیں گی۔   (صحيح الترمذي 3/182) سورۃ الاخلاص ( قُل هُوَ اللهُ أَحَدٌ ) ______ سورۃ الفلق ( قُل أَعُوذُ بِرَبِّ الفَلَقِ ) _____ سورۃ الناس ...

ازل سے ابد تک کا سفر اور میں

کوئی سال پہلے میں چھٹیوں میں گاؤں تھا، ڈیرے پر ہم چند ایک لوگ بیٹھے تھے، گاؤں کے ایک بزرگ"میرزادے" یعنی میراثی(بطور تضحیک نہیں لکھ رہا)تشریف لائے ۔ بعد از سلام دعا، میں نے عرض کیا ، چا چا جی، شجرہ تو سنا دیں ایک دفعہ ہمارا۔ بزرگوں نے حقے کی نے سے لمبا کش لگایا اور دھویں کا مرغولہ بطرف آسمان چھوڑ کر گویا ہوئے ۔ فلک شیر چیمہ ولد فیاض الرحمان چیمہ ولد احسان اللہ چیمہ ولد سردار احمد چیمہ ولد فیض اللہ چیمہ ولد سردار جگت سنگھ چیمہ ولد سردار دلجیت سنگھ چیمہ ۔۔۔۔اور اس کے بعد اک لمبی فہرست پرکھوں کی ۔۔  آج میں بیٹھا سوچ رہا تھا، کہ کن کن زمینوں سے ہم اگتے ہیں اور کن پشتوں میں چھپے رہتے ہیں ہزاروں سال ۔۔۔عقائد کی ایک فہرست ہے، بلاواسطہ یا بالواسطہ جن سے ہم متعلق رہے ہیں۔۔۔کن کن رنگوں میں ۔۔۔۔کہاں کہاں کی ہواؤں میں ۔۔۔کہاں کہاں کی بہاروں خزاؤں میں میرا حصہ آج بھی ہے اور کب تک رہے گا ۔۔۔ایسے لگتا ہے ، اربوں حصے ہیں میرے ازل سے ابد تک ۔۔۔۔یا شاید اتنے کہ ان کا شمار ممکن ہی نہیں کون ہے، جو اُن سب زمانوں،زمینوں، پانیوں،خشکیوں، فضاؤں،بہاروں، خزاؤں،خوابوں،حقیقتوں اور سرابوں میں میرے سات...