منگل، 25 جولائی، 2017

مجھے میرے جنگل میں جانے دو

مجھے جنگل سے یہ کہہ کر شہر لایا گیا.... کہ وہاں روشنیاں ہیں... پکے رستے ہیں.... کتابیں ہیں... ان کتابوں میں کہانیاں 

ہیں... پریوں کی.....وہاں جنگل کا قانون نہیں.... عدل و انصاف کا بول بالا ہے....وہاں صاف مقطر پانی نلوں میں بہتا ہے اور 

طبیب کسی بھی دکھ درد کی دوا کرنے ہر وقت حاضر و موجود ہوتے ہیں... مخالف قبیلہ آن کی آن میں میرے گھر بار اجاڑ 

کے نہ رکھ پائے گا.... یہاں جنگلی جانوروں کا ہر وقت کا خوف اور گھاس پھونس کے گھروندے...... 

پر تم نے مجھے دیا کیا..... وہی خوف، بے امنی، اندھیرے..... میرا جنگل تم نے مجھ سے چھین لیا اور میری زندگی سے تم 

نے خوشی کے وعدے پر خوشی ہی نکال پھینکی ... وہ مسرت جو نیم برہنہ، ادھ بھرے پیٹ، مگر آزاد حیات میں تھی.... اس 

کے تم قاتل ہو..... تم نے مجنوں کو صحرا اور مچھلی کو پانی سے باہر نکال کر اسے رنگا رنگ نیون سائنز اور شیشے کے 

ڈبوں میں بند کر کے کیا بھلا کیا...... تم نے مجھ سے میری تازہ ہوا اور قناعت کی خو چھین لی..... میری سچی مسکراہٹ 

کہاں گئی.... اب تو میں نفرت اور محبت بھی خود پہ طاری کرتا ہوں.... ہاں ہوس ہے کہ خالص ہے تمہارے ان سیمنٹ سریے 

کے جنگلوں میں..... لطافت اور نرمی کا یہاں کیا کام.... تم نے مجھے کہاں لا پھینکا، جہاں تتلی اور گلہری کو دیکھتے رہنے 

جیسی لطیف تفریح پاگل پن ہے.... 

تمہیں شاید پتا ہی نہیں. کہ تم نے مجھے اشرف سے اسفل بنا ڈالا..... 

مجھے اپنے جنگل میں واپس جانے دو..... یہ روشنیاں،رستے اور ریاستیں.... تمہاری ہیں.... تم رکھو.... مجھے اپنے جنگل 

میں واپس جانے دو اور ان نوعمروں کی طرح ایک بار کھلکھلا کر ہنسنے دو....... 


فلک شیر


Related Posts:

  • میرے شہاب صاحب شیخوپورہ میرے ننھیال کے ننھیال کا شہر ہے ، اور بعد میں اس سے مٹی کا رشتہ بھی استوار ہوا ، کہ میری بڑی بیٹی وہاں دفن ہے ۔میٹرک کے بعد گریجوایشن تک کئی سال وہاں میں نے گزارے ہیں ، بے ربط اور رستے کی تلاش میں ۔ کتاب سے تعلق وی… Read More
  • مارچ میں عورت مارچ مجھے یاد پڑتا ہے کہ ابا جی بچپن لڑکپن میں ناراض ہوتے تو بعض اوقات دنوں تک وہ غصے اور میں ڈر سے بات نہ کرتا ، لیکن باجی (والدہ) ناراض ہو جاتیں تو نیند نہ آتی، معافی تلافی کر کے ہی سکون آتا ، تو بھائی ہمارے تو دل پہ عورت کا س… Read More
  • شہباز شریف، شجرکاری اور ہم چونکہ ہمارے اگلے متوقع وزیراعظم جناب میاں محمد شہباز شریف ہیں... تو ابھی سے ان کے استقبال کی تیاری کے سلسلہ میں پوسٹوں کا آغاز کیا جا رہا ہے... تمام احباب،خواتین و حضرات و دیگر جات جوش و خروش سے مہم میں شرکت فرمائیں … Read More
  • وقت اور تحاریک اسلامی کے کارکنان وقت کیسے گزارا جائے ـــــــ وقت کیسے کاٹا جائے ـــــــ وقت کیسے kill کیا جائے ــــــ یہ جملے داعی اور تحاریک ہائے اسلامی کے کارکنان کے منہ سے کیسے نکل سکتے ہیں ـــــــــ یہ وقت ہی تو ان کا اصل سرمایہ ہے ـــــــــ افراد سازی… Read More
  • آخری کھلاڑی کے لیے تالی زندگی کے سفر میں ،جب آپ وکٹری سٹینڈ پہ نہ ہوں ،ہاتھ میں کوئی بید کی چھڑی اور چھاتی پہ تمغے نہ ہوں ،لوگ آپ کا اٹھ اٹھ کر انتظار نہ کرتے ہوں اور ناموں کی فہرستوں میں آپ کا نام آخری آخری سلاٹس پہ جگہ پائے ۔۔۔ ایسے میں آپ ک… Read More

6 تبصرے:

  1. میں اس تحریر پر تبصرہ نہیں کر رہا. یہ سچ حق ہے جو آپ نے بیان فرمایا. دو اشعار.....

    گاؤں کا وہ ضعیف دہقاں سڑک کے بننے پر کیوں خفا تھا
    جب ان کے بچے بھی شہر جا کر کبھی نہ لوٹے تو لوگ سمجھے

    اور دوسرا شعر میرے جیسوں کے لئے
    جس طرح گمشدہ بچے ماؤں سے جا ملتے ہیں
    یعنی جب ہم مرتے ہیں تو گاؤں سے جا ملتے ہیں

    گزشتہ برس کی بات ہے. سنہری گندم کے سرہانے بیٹھ کر میں نے کچھ لکھا تھا. مگر وہ اتنا عمدہ اور بلیغ نہیں ہے. اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے چیمہ بھائی.....

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. آمین یا رب العالمین
      کیا عمدہ خلاصہ کیا ان دو اشعار میں آپ نے
      آپ جو لکھتے ہیں، اس کا تو جواب ہی نہیں ہوتا۔ اس کا ربط دیجیے گا۔

      حذف کریں
  2. فلک بھائی!

    میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا۔

    شاد آباد رہیے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. کچھ تحریریں ایسی ہوتی ہے گمان گذرتا ہے آپ نے ہی لکھی ہیں بس انداز ذرا مختلف ہے جذبے اور کفیات وہی ہیں - میں جو گاؤں سے آکر اور بلخصوص اس بلندوبالا عمارتوں کے شہرمیں لُوٹ کرمسلسل مُوڑ مُوڑ کے دیھکتاہوں اُس فضاء میں گہرے سانس لینا چاہتا ہوں جہاں میرے آباءواجداد بستے ہیں ہر روز اُس شہر خموشاں کی مٹی کو چُھونا چاہتا ہوں جہاں میرے بڑے محوخواب ہیں - میں
    نے محسوس کیا ، سوچا لیکن لکھ نہیں سکا سو آپ نے لکھ ڈالا شاید سوچ اور احساس کا تبادلہ اُس وقت ہوا جب آپ سے اپنے آبائی گھرمیں ملا-

    جواب دیںحذف کریں
  4. واہ، خوب دکھایا جنگل کا منظر
    یوں بھی جب کوئی شہر کو جنگل سے تشبیہ تو حیرت ہوتی ہے

    جواب دیںحذف کریں